Facebook declares war in Philippine flag gaffe

Facebook Declares War In Philippine Flag Gaffe

فیس بک نے فلپائن میں جنگ شروع کرا کر معافی مانگ لی

فیس بک نے فلپائن میں حادثاتی طور پر جنگ شروع کرا کر معافی مانگ لی ہے۔اصل میں فیس بک نے فلپائن کے یوم آزادی کے موقع پر فیس بک پر فلپائن کا جھنڈا الٹا دکھا دیا۔ فیس بک نے شہریوں کو یوم آزادی مبارک کہتے ہوئے پوسٹ میں جو جھنڈا دکھایا وہ الٹا تھا یعنی اس کا سرخ رنگ اوپر تھا، جبکہ نیلا رنگ نیچے تھا۔ عام طور پر فلپائن کےجھنڈے میں نیلا رنگ اوپر اور سرخ رنگ نیچے ہوتا ہے تاہم اگر اسے الٹا کر کے یعنی سرخ رنگ اوپر کر کے لہرایا جائے تو اس کا سرکاری طور پر مطلب ہوتا ہے کہ قوم حالت جنگ میں ہے۔


فیس بک نے اپنی اس غلطی پر معافی مانگ لی ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ غلطی لاشعوری طور پر اور انجانے میں ہوئی ہے جس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔فیس بک کی اس غلطی سے جہاں فلپائن کے صارفین محظوظ ہوئے وہیں کچھ صارفین ناراض بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

100 ملین سے زیادہ آبادی والے فلپائن میں فیس بک کے ماہانہ ایکٹیو صارفین کی تعداد 51 ملین ہے۔
فلپائن کے جھنڈے کے غلطی سے الٹنے ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ۔2010 میں بارک اوبامہ اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے سربراہان کے درمیان ملاقات کے موقع پر بھی فلپائن کا جھنڈا الٹا بنا دیا گیا تھا۔
فلپائنی نژاد امریکی کھلاڑی نے بھی پچھلے سال جنوب مشرقی ایشیائی کھیلوں کے دوران جھنڈے کو الٹا سلوا کر پہن لیا تھا۔

Facebook declares war in Philippine flag gaffe
تاریخ اشاعت: 2016-06-14

More Technology Articles