FACEBOOK GETS BUILT IN TOR SUPPORT FOR SECURE SOCIALIZING ON ANDROID

FACEBOOK GETS BUILT IN TOR SUPPORT FOR SECURE SOCIALIZING ON ANDROID

فیس بک اینڈروئیڈ صارفین کو بلٹ ان TOR سپورٹ فراہم کرے گا

فیس بک نے ایسے صارفین کے لیے جو انٹرنیٹ کو گمنام رہ کر استعمال کرنے کے لیے وی پی این اور پراکسی سافٹ وئیر استعمال کرتے ہیں، ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ فیس بک اب اپنی اینڈروئیڈ ایپ میں Tor کی سپورٹ شامل کررہا ہے۔
اگرچہ یہ ابھی تجربانی مراحل میں ہے لیکن فیس بک فار اینڈروئیڈ کے لیے متعارف کرایا گیا نیا فیچر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آپ کا ٹریفک ٹور سے گذرے ، جس سے صارفین کی سرگرمیاں انکرپٹ ہو جائیں گی۔

اس کے لیے صارفین کو Orbot ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنی پڑے گی(ڈاؤن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں)۔ آربٹ ایپلی کیشن ٹور نیٹ ورک سے مربوط ہونے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

آربٹ انسٹال کرنے کے بعد ایپ سیٹنگ سے Facebook over Tor کوان ایبل کر لیں۔ یہ فیچر اُن ممالک کے لوگوں کے لیے خاصا فائدے مند ہے ، جہاں حکومتوں نے زیادہ سنسر شپ عائد کی ہوئی ہے۔

اس فیچر کی بدولت صارفین حکومت کی نظروں میں آئے بغیر فیس بک استعمال کر سکیں گے
فیس بک تک رسائی کے لیے ٹوربراؤزر کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فیس بک نے 2014 میں ٹور کے لیے اونین (onion) ڈومین حاصل کیا تھا ۔فیس بک کا ٹور پر یوآر ایل www.facebookcorewwwi.onion
ہے۔

FACEBOOK GETS BUILT IN TOR SUPPORT FOR SECURE SOCIALIZING ON ANDROID
تاریخ اشاعت: 2016-01-20

More Technology Articles