Facebook introduced Sale Groups

Facebook Introduced Sale Groups

فیس بک صارفین اب گروپس میں اپنی اشیاء فروخت کر سکیں گے

فیس بک نے صارفین کے لیے سیل گروپس(یہاں کلک کریں) کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔ پاکستانیوں کی اکثریت کے پاس سیل گروپ کا فیچر فعال ہوچکا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین سیل گروپس بنا کر اپنی اشیاء فروخت کر سکتے ہیں۔
صارفین فیس بک ہوم پیج پر بائیں جانب سیل گروپس کے آپشن سے بھی اس رسائی تک حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سیکشن پر جانے سے آپ کو اپنے قریبی سیل گروپس نظر آئیں گے۔

فیس بک خود بھی آپ کے لیے کوئی سیل گروپ تجویز کر سکتا ہے ۔ گروپ میں شمولیت کے بعد آپ اپنی اشیاء کا اشتہار بنا کر گروپ میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔ اشتہار کی پوسٹ دیکھ کر دلچسپی رکھنے والے کمنٹ یا میسج میں آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں، آپ تفصیلات طے کرنے کے بعد اسے براہ راست اپنی اشیاء فروخت کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سیل گروپس میں اشتہار دینے والے صارفین اشیاء فروخت ہونے کے بعد پوسٹ پر Sold کا آپشن بھی منتخب کر سکتے ہیں۔

Available کے آپشن سے دوسرے صارفین کو پتہ چلتا رہتا ہے کہ یہ چیز ابھی بھی خریداری کے لیےموجود ہے۔
فیس بک کے عام گروپ اور سیل گروپ میں فرق یہ ہے کہ سیل گروپ میں صارفین اپنی پوسٹ پر Sold مارک کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ یہاں صارفین کی فروخت کی ہوئی اشیاء کی لسٹ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
کسی بھی گروپ کو سیل گروپ بنانا کافی آسان ہے۔ اس کے لیے گروپ میں اوپر دائیں جانب تین ڈاٹس(سیٹنگ آئیکون) پر کلک کریں اور پھر Edit Group Setting پر کلک کریں گے۔Group Type کے سامنے Change پر کلک کریں۔ اس کے بعد Buy, Sell, Trade کو سلیکٹ کریں اور Confirm کردیں۔سیل گروپ فیچر کو ختم کرنے کےلیے گروپ ٹائپ میں کوئی دوسری ٹائپ منتخب کر لیں اور نیچےسکرول کر کے Save کر دیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-13

More Technology Articles