Facebook introduces its own screen sharing feature

Facebook Introduces Its Own Screen Sharing Feature

فیس بک نے سکرین شیئرنگ فیچر متعارف کرا دیا

فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر ایک نیا اور اہم فیچر متعارف کرایاہے۔فیس بک صارفین اب فیس بک لائیو کے دوران اپنی سکرین شیئر کر سکیں گے۔ اس سے پہلے صارفین سکرین شیئرنگ کے لیے تھرڈ پارٹی سافٹ وئیرز کا استعمال کرتے تھے لیکن اب جب صارفین فیس بک پر لائیو ہونگے تو انہیں Share Screen کا آپشن بھی ملے گا۔

(جاری ہے)

اس بٹن کو کبھی بھی پریس کر کے آپ اپنی سکرین شیئر کر سکتے ہیں۔ اس فیچر سے صارفین چاہیں تو آڈیو بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
اس فیچر کو فی الحال صرف کروم میں ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ایک ایکسٹینشن Facebook Screen Sharing کی ضرورت پڑتی ہے، جو صرف کروم کے لیے ہی دستیاب ہے۔ ہو سکتا ہے کہ جلد ہی فائر فاکس کےلیے بھی یہ فیچر جاری کر دیا جائے۔

Facebook introduces its own screen sharing feature
تاریخ اشاعت: 2017-10-18

More Technology Articles