فیس بک کی ڈیسک ٹاپ پر ایپ استعمال کرنے والوں کے لئے الگ چیٹ ایپ متعارف

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2017ء) فیس بک نے ڈیسک ٹاپ پر ایپ استعمال کرنے والوں کے لئے الگ چیٹ ایپ متعارف کروا دی جس سے تصاویر ، ویڈیوز ، گف ، ایموجیز اور وائس کلپ بھی بھیجی جا سکیں گی۔

(جاری ہے)

ادارے کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ صارفین کی جانب سے اس ایپ کی ضرورت بہت عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی اس لئے اسے لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ایپ اس وقت صرف ورک پلیس کسٹمرز پر آزمائی جا رہی ہے اور کامیابی کی بعد اسے تمام صارفن کے لئے متعارف کروا دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-08

More Technology Articles