Facebook intros Marketplace for Android and iOS

Facebook Intros Marketplace For Android And IOS

فیس بک نے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے مارکیٹ پلیس متعارف کرایا دیا

فیس بک نے میسنجر لائٹ کے ساتھ ہی ایک نئی ایپلی کیشن مارکیٹ پلیس(Marketplace)  بھی متعارف کرائی ہے۔ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے متعارف  کرائی گئی یہ  سہولت ابھی صرف چار ممالک تک ہی محدود  ہے۔
مارکیٹ پلیس سے فیس بک میں ایک نئی ٹیب شامل ہوجاتی ہے، جہاں صارفین خریدوفروخت  کے لیے پیش کی گئی اشیاء دیکھ سکتے ہیں۔


اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے متعارف جانے والی مارکیٹ پلیس میں بہت سے فیچر شامل کیے گئے ہیں  اور بہت سے فیچر آنےو الی مہینوں میں شامل کیے جائیں گے۔

مارکیٹ پلیس پر وزٹ کرنے کے لیے صارفین کو اپنی فیس بک ایپلی کیشن میں سب سے نیچے Shopآئیکون پر ٹیپ کرنا پڑے گا، جس کے بعد وہ فروخت کے لیےپیش کی جانے والی اشیاء کو دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ صارفین یہاں بہت آسانی سے اشیاء کو فروخت کےلیے بھی پیش کر سکتے ہیں۔صارفین کو صرف فروخت کی جانے والی اشیاء کی تصویر بنا کر اس کی تفصیل، قیمت اور کیٹیگری منتخب کرنا ہوگی۔
صارفین جب مارکیٹ پلیس میں جائیں گے تو سب سے پہلے وہ تصاویردیکھیں گے جو اُن کے قریب موجود لوگوں نے پوسٹ کی ہونگی۔اس کے علاوہ صارفین گھریلو ، برقی اور ملبوسات کی کیٹیگری سے بھی اشیاء فلٹر کر سکتے ہیں۔
اگر آپ نے اپنے سمارٹ فون پر جیو لوکیشن کا فیچر فعال کیا ہوا ہوگا تو آپ خریداری کے لیے دوسرے علاقے بھی ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
مارکیٹ پلیس کا فیچر ابھی صرف امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 18سال سے بڑی عمر کے صارفین کےلیے متعارف کرایا گیاہے۔اس فیچر کو جلد ہی دنیا کے دوسرے
تاریخ اشاعت: 2016-10-03

More Technology Articles