Facebook iOS app now uses AI to help the blind

Facebook IOS App Now Uses AI To Help The Blind

فیس بک نے نابینا افراد کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا

نابینا یا کمزور بینائی رکھنے والے افراد کو  فیس بک پر بہترین تجربہ فراہم کرنے کےلیے فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔فیس بک کی آئی او ایس ایپلی کیشن(ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں)  کے صارفین تصاویر کو ”دیکھ“ سکیں گے۔
مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ایپلی کیشن نابینا افراد کے سامنے آنے والی ہرتصویر کا ڈسپکرپشن تیار کرے گی ۔

نابینا افراد جب سکرین ریڈر استعمال کریں گےتو ایپلی کیشن مصنوعی ذہانت سے بنایا ہوا ڈسکرپشن بھی پڑھ کر سنائےگی۔ مصنوعی ذہانت سے تیار کیے گئے اس ڈسکرپشن میں تصویر میں نظر آنے والے اشیاء کی تفصیل ہونگی، جیسے ”تصویر میں تین آدمی مسکرا رہے ہیں“ ۔
ڈسکرپشن  جسے آٹو میٹک آلٹر نیٹو ٹیکسٹ(Automatic Alternative Text) کا نام دیا گیا ہے، تصویر کےمتبادل ٹیکسٹ کے طور پر  بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)


فیس بک کو اس فیچر کے بنانے میں 10ماہ لگے ہیں۔ ابھی یہ فیچر صرف انگریزی زبان اور صرف امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، اور نیوزی لینڈ کے آئی او ایس صارفین کےلیے جاری کیا گیا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو جلد ہی دوسرے ممالک اور زبان میں لانچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-05

More Technology Articles