Facebook is adding a GIF finder and attachment buttons to chat and Messenger

Facebook Is Adding A GIF Finder And Attachment Buttons To Chat And Messenger

فیس بک چیٹ اور میسنجر میں نئے بٹن شامل ہورہے ہیں

فیس بک نے بہت سے چیٹ اور میسنجر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے GIFفائنڈر اور اٹیچمنٹ بٹن جاری کر دیا ہے۔اگرچہ یہ فیچر ابھی سب صارفین کی پہنچ میں نہیں تاہم بہت سے لوگ اسے استعمال کر رہے ہیں۔ اس فیچر کے تحت چیٹ کرنے والے صارفین ونڈو میں گف اور اٹیچمنٹ کے آئیکون کی مدد سے سٹیکر اور فوٹوز یا فائلیں بھیج سکیں گے۔
GIF پر کلک کرنے سے بہت سی متحرک تصاویر نظر آئیں گی۔

اس کے علاوہ تصاویر کو تلاش بھی کیا جا سکتا ہے۔موبائل فون پر دوسری ایپلی کیشن میں بھی تصاویر تلاش کی جا سکتی ہیں۔تاہم ایپلی کیشنز کی سپورٹ محدود ہے۔

(جاری ہے)

موبائل فون میں گف تصاویر کے حوالے سے جانی مانی ایپلی کیشن گفی کی سپورٹ بھی ہے(گفی جی میل ایکسٹینشن کی تفصیلات اس صفحے پر)۔اٹیچمنٹ کی سہولت تو صارفین کو پہلے بھی تھی تاہم صارفین کو پہلے گیئر بٹن پر کلک کر کے اٹیچمنٹ کا فیچر استعمال کرنا پڑتا تھا۔

اب اٹیچمنٹ کا بٹن صارفین کے سامنے ہی ہوگا۔
موبائل میسنجر میں اٹیچمنٹ کا بٹن نہیں بلکہ ایک چھوٹا سا سرچ کا آئیکون ہے۔جس پر کلک کر کے تصاویر تلاش کی جا سکتی ہیں۔یہ فیچر ابھی سب صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ ٹسٹ کے مراحل میں اسے کچھ صارفین کے لیے ہی جاری کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-17

More Technology Articles