Facebook is allegedly working on a standalone video chat device

Facebook Is Allegedly Working On A Standalone Video Chat Device

فیس بک ایک ویڈیو چیٹ ڈیوائس بنا رہا ہے

ایک نئی رپورٹ کے مطابق فیس بک ایک نئی ویڈیو چیٹ ڈیوائس بنا رہا ہے۔ اس ڈیوائس کی ٹچ سکرین کا سائز 13 سے 15 انچ ہوگا جبکہ اس میں اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہوگا۔
اس ڈیوائس میں ایک وائیڈ اینگل کیمرہ اور مصنوعی ذہانت کے حامل مائیکروفون اور سپیکر ہونگے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈیوائس اس وقت ٹسٹنگ کے مراحل میں ہیں۔
یہ ویڈیو چیٹ ایپلی کیشن لیونگ روم میں استعمال کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ڈیواوئس کے لیے فیس بک ایک ایسا سافٹ وئیر ٹسٹ کر رہا ہے جو خودکار طور پر اپنی رینج میں موجود افراد کو دیکھ کر اُن کو فوکس کر لیتا ہے۔
فیس بک ایک 360 ڈگری کیمرہ بھی بنا رہا ہے لیکن اسے ڈیوائس کی لانچ کے بعد ہی متعارف کرایا جائے گا۔
یہ ویڈیو چیٹ باضابطہ طور پر اگلی ایف 8 کانفرنس میں لانچ کی جا سکتی ہے۔ جب یہ ڈیوائس دستیاب ہوگی تو اس کی قیمت چند سو ڈالر ہی ہوگی۔
اس کے علاوہ فیس بک ایک سمارٹ سپیکر بنانے پر بھی کام کر رہا ہے جس سے وہ براہ راست گوگل ہوم، ایمزون ایکو اور ایپل ہوم پوڈ وغیرہ کے مقابلے پر آجائے گا۔ فیس بک کے سمارٹ سپیکر کی قیمت 100 ڈالر تک ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-01

More Technology Articles