Facebook Is Building A Mind Reading Social Network

Facebook Is Building A Mind Reading Social Network

فیس بک دماغ سے کنٹرول ہونے والا سوشل نیٹ ورک بنا رہا ہے

ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک ماہرین کی ایک خفیہ ٹیم تیار کر رہا ہے جو فیس بک کے لیے برین کمپیوٹر انٹر فیس تیار کرے گی، جس کے بعد سوشل میڈیا کو اپنی سوچ اور خیالات سے استعمال کیا جا سکے گا۔یہ بالکل ٹیلی پیتھی کی طرح ہوگا۔
فیس بک کا ایک ڈویژن بلڈنگ 8 کہلاتا ہے۔اس ڈویژن میں ایڈوانس لیول کا ہارڈ وئیر اور دیگر مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ اس ڈویژن نے ملازمتوں کے جو اشتہار دئیے ہیں وہ برین کمپیوٹر انٹرفیس سے متعلق ہیں۔


بظاہر تو فیس بک ایک ایسی ایڈوانس ٹیم تیار کر رہا ہے جو نئے سوشل میڈیا پر کام کرے گی اور اس میں ایڈوانس نیورو سائنس اور الیکٹریکل انجینئر شامل ہونگے مگر فیس بک کے بانی نے 2015 میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ایک ایک ایسی ڈیوائس بنانا چاہتے ہیں جو صارف کے خیالات کو پڑھ سکے اور اس کی مدد سے صارف کو دماغی لہروں سے ہی جواب دیا جا سکے۔

(جاری ہے)


بلڈنگ 8 کی طرف سے شائع اشتہاروں میں کہا گیاہے کہ انہیں ایسے انجینئروں کی ضرورت ہے جو ایڈوانس (برین کمپیوٹر انٹرفیس) ٹیکنالوجی پر کام کر سکیں۔ اس کے علاوہ وہ ایڈوانس کمپیوٹر اور مصنوعی ذہانت سے نیورو امیجنگ اور الیکٹروفزیولوجیکل ڈیٹا پر کام کرسکیں۔
فیس بک نے ابھی تک اس طرح کا سوشل نیٹ ورک بنانے کے حوالے سے کسی قسم کی اطلاع کی تصدیق نہیں کی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-18

More Technology Articles