Facebook is finally testing a Dislike button

Facebook Is Finally Testing A Dislike Button

فیس بک ڈس لائک بٹن کے تجربات کر رہا ہے

فیس بک جلد ہی ڈس لائک بٹن کو متعارف کرا سکتا ہےلیکن یہ بٹن فیس بک نیوز فیڈ پوسٹس پر نہیں بلکہ میسنجر ایپ میں متعارف کرایا جائے گا۔
میسنجر کے صارفین جلد ہی اپنے پیغامات میں ایموجی شامل کر سکیں گے۔ یہ ایموجی بالکل ایسے شامل کیے جا سکیں گے جیسے ہم نیوز فیڈ میں ری ایکشنز شامل کرتے ہیں۔
میسنجر کا یہ فیچر ابھی تجرباتی مراحل میں ہے۔

اس فیچر سے چیٹ پر ہوور کرنے سے ایموجیز کی ایک قطار نمودار ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)


میسنجر کے ایموجی فیس بک کے ری ایکشنز سے قدرے مختلف ہوتے ہیں۔فیس بک کے ری ایکشنز میں Like، Love، Haha، Wow، Sad اور Angry شامل ہیں جبکہ میسنجر کے ایموجیز میں Heart eye، lol، wow، sad، angry، like اور dislike شامل ہیں۔ میسنجر میں ہر میسج کے نیچے ایموجی کاؤنٹر بھی ہوگا، جس سے دیکھا جا سکے گا کہ کس نے کونسا ری ایکشن دیا ہے۔
فیس بک نے اس نئے فیچر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چھوٹے پیمانے پر کیا جانے والا ٹسٹ ہے جس کا مقصد ہے کہ لوگ اپنے جذبات کو بہترین ایموجیز سے پیش کر سکیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-05

More Technology Articles