Facebook is now using Nokia Here maps

Facebook Is Now Using Nokia Here Maps

فیس بک نے نوکیا Here میپ کا استعمال شروع کر دیا

فیس بک نے ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کو تصدیق کی ہے کہ اس نے نوکیا کے Here میپ کو مرکزی سوشل نیٹ ورک ایپلی کیشن سے مربوط کر دیا ہے۔ ا سکے علاوہ سے میسنجر اور انسٹاگرام کے ساتھ بھی مربوط کر دیا گیا ہے۔
نوکیا کے ترجمان نے بھی بعد میں اس بات کی تصدیق کی کہ فیس بک Here میپ کو استعما ل کر رہا ہے۔تاہم دونوں میں سے کسی کمپنی نے اس حوالے سے کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

صاف اندازہ ہو رہا ہے کہ فیس بک ٹسٹنگ کے بعد Hereمیپ کو خریدنے کی تیاریوں میں ہے اسی وجہ سے اسے فیس بک سے مربوط کر کے دیکھا جا رہا ہے۔Here میپ کی ٹسٹنگ ابھی اینڈریوڈ پر چیک کی جا رہی ہے، جلد ہی اسے آئی او ایس اور ونڈوز فون پر بھی چیک کیا جائے گا۔ Here میپ کی موجودہ مالیت دو ارب ڈالر ہے۔ فیس بک ہی نہیں، سام سنگ، یاہو، ایپل اور ٹیکسی سروس یوبر بھی Here میپ کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-06

More Technology Articles