Facebook is working on its own Prisma style app

Facebook Is Working On Its Own Prisma Style App

فیس بک بھی پرزما کی طرح آرٹ ایفکٹس ویڈیو ایپ پر کام کر رہا ہے

پرزما اور آرٹسٹو ایسی آرٹ ایفکٹس ایپلی کیشنز ہے جس سے صارفین اپنی تصاویر اور ویڈیو میں زبردست ایفکٹس شامل کر سکتے ہیں۔پچھلے کچھ ماہ سے لوگوں میں ان ایپلی کیشنز کے استعمال کا جنون حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے بھی اسی طرح کی ایپلی کیشن پر کام شروع کر دیا ہے۔


وال سٹریٹ جرنل کی ڈبلیو ایس جے ڈی ایل لائیو کانفرنس میں فیس بک کے چیف پراڈکٹ آفیسر کرس کاکس نے ایک ایپلی کیشن کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ایپلی کیشن سے صارفین لائیو ویڈیوپر آرٹ فلٹر اپلائی کر سکتے ہیں۔
پرزما اور فیس بک کی ”سٹائل ٹرانسفر“ ایپ میں ایک اہم فرق سپیڈ کا ہے۔ پرزما کسی بھی سٹائل کو اپلائی کرنے میں چند سیکنڈ کا وقت لیتی ہے جبکہ فیس بک میں یہ کام رئیل ٹائم میں ہوتا ہے۔


کرس کا کہنا ہے کہ فلٹر ابھی صرف پروٹو ٹائپ ہے۔ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ انہیں کب فیس بک لائیو ویڈیو کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-26

More Technology Articles