Facebook launches a Featured Events feature

Facebook Launches A Featured Events Feature

فیس بک نے فیچرڈ ایونٹس کا فیچر لانچ کر دیا

فیس بک کا ایونٹس فیچر بہت زبردست فیچر ہے۔کاروباری ادارے اسی فیچر سے اپنی تقریبات کے بارے میں معلومات پھیلاتے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 550 ملین افراد ہر ماہ ایونٹس کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں۔ان میں سے 60 فیصد ایونٹس کو نیوزفیڈ میں بھی شیئر کرتے ہیں۔اب فیس بک نے اسے ایک نئی فیڈ کے ساتھ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نئی فیڈ کا نام فیچرڈ ایونٹس ہوگا۔

(جاری ہے)

اس فیڈ میں فیس بک کے ملازمین آرٹ، انٹرٹیمنٹ، فیملی، فیسٹویل، فوڈ اینڈ ڈرنکس، لرنگ، میوزک اور سپورٹس ایونٹس شامل ہونگے۔
فیس بک کی اس فیچرڈ نیوز فیڈ کے لیے نیا اسٹاف بھرتی کیا جا رہا ہے۔فیس بک اس سروس کو بہت سست روی سے متعارف کرا رہا ہے۔ اس سروس کو ابھی صرف دس امریکی شہروں، بوسٹن، شکاگو، ڈیلاس، ہوسٹن، لاس اینجلس، میامی، نیو یارک، سان فرانسسکو، سیاٹل اور واشنگٹن ڈی سی میں متعارف کرایا ہے۔
ابھی یہ فیچر صرف آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اینڈروئیڈ صارفین کے لیے یہ کب متعارف کرا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-28

More Technology Articles