Facebook making it easier to ignore your ex after a breakup

Facebook Making It Easier To Ignore Your Ex After A Breakup

فیس بک نے ”سابقہ“ پارٹنرز سے لاتعلقی آسان بنا دی

کچھ لوگوں کے لیے شوشل نیٹ ورکنگ اس وقت شرمندگی کا باعث بن جاتی ہے جب فیس بک پر اُن کا واسطہ اپنے ”سابقہ“ پارٹنر سے پڑتا ہے۔اس کا ایک حل تو یہ ہے کہ آپ سابقہ پارٹنر کو بلاک کر دیں لیکن فیس بک اب ایک ایسا ٹول ٹسٹ کر رہا ہے جس میں کسی کو بلاک کیے بغیر اُن کو کم سے کم دیکھا جا سکتا ہے۔
فیس بک ایپلی کیشن کے امریکی صارف، جو اپنے رشتے کی کیفیت کو تبدیل کریں وہ فیس بک پر رشتہ ختم کے آپشن سے اپنے سابقہ پارٹنر کی پوسٹوں کو کم سے کم دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ٹول کی مدد سے کوئی بھی صارف اپنی نیوز فیڈ میں ”دوسری پارٹی“ کی پوسٹوں کو ظاہر ہونے سے روک سکتا ہے یا پچھلی پوسٹوں کو حذف کر سکتا ہے۔یہ ٹول صارف کی پوسٹوں کو بھی سابقہ پارٹنر کی نیوزفیڈ میں ظاہر نہیں ہونے دیتا۔یہ ٹول صارف کو اپنی پوسٹوں اور تصویروں سے کسی کو بھی ان ٹیگ کرنے میں مدد دیتا ہے ۔
یہ سارے فنکشن اگرچہ نئے نہیں ہیں۔ فیس بک کی پرائیویسی سیٹنگ سے یہ تمام کام سر انجام دئیے جا سکتے ہیں۔ یہ ٹول بھی دراصل پرائیویسی سیٹنگ میں ہی تبدیلی کر کے یہ کام سرانجام دیتا ہے۔ٹول کی خاصیت بس اس کا استعمال میں آسان ہونا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-20

More Technology Articles