FACEBOOK MESSENGER FOR ANDROID NOW OFFICIALLY SUPPORTS MULTIPLE ACCOUNTS

FACEBOOK MESSENGER FOR ANDROID NOW OFFICIALLY SUPPORTS MULTIPLE ACCOUNTS

فیس بک میسنجر فار اینڈروئیڈ پر ملٹی پل اکاؤنٹ سپورٹ متعارف کرا دی گئی

کچھ دن پہلے ہی خبر آئی تھی کہ فیس بک میسنجر میں ملٹی اکاؤنٹس اور ایس ایم ایس انٹیگریشن کی سپورٹ شامل کرےگا(تفصیلات اس صفحے پر)۔ یہ خبر آدھی تو سچ ثابت ہو چکی ہے۔ فیس بک نے میسنجر میں ملٹی پل اکاؤنٹس کی سپورٹ متعارف کر دی ہے۔ یہ سہولت ابھی اینڈروئیڈ صارفین کے لیے متعارف کرائی گئ ہے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ فیچر اُن فیملیز کے لیے بہترین ہیں، جو ایک ہی ڈیوائس پر میسنجر استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


اب اکاؤنٹ سیٹنگ میں نیا سیٹنگ پین ظاہر ہوگا، جہاں سے ہر صارف میسنجر میں لاگ ان ہوسکے گا۔صارفین یہ بھی طے کر سکتے ہیں کہ فیس بک ہر بار میسنجر میں لاگ ہونے کے لیے پاس ورڈ طلب کرے یا بس ٹیپ کرنے پر لاک ان کر دے۔کھلا چھوڑنے کی صورت میں ڈیوائس استعمال کرنے والا کوئی بھی شخص صارفین کے میسنجر اکاؤنٹ میں لاگ ان ہو سکے گا۔
پہلی یا دوسری بار ایسا ہوا ہے کہ فیس بک نے کوئی فیچر پہلے اینڈروئیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا ہو۔ اس سے پہلے تو تمام نئے فیچر پہلے آئی او ایس پر متعارف کرائے جاتے تھے۔ فیس بک نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ یہ فیچر ویب اور آئی او ایس صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-20

More Technology Articles