Facebook Messenger Kids app flaw allowed group chats with unapproved contacts

Facebook Messenger Kids App Flaw Allowed Group Chats With Unapproved Contacts

فیس بک میسنجر کڈز ایپ میں خرابی سے بچے غیر منظور شدہ رابطوں سے بھی گروپ چیٹ کر سکتے ہیں

حالیہ دنوں میں فیس بک نے فیس بک میسنجر  کڈز ایپ  استعمال کرنے والے بچوں کے والدین کو  نوٹس بھیجا ہے۔ اس نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ  ایک تیکنیکی خرابی کے باعث  بچے   منظور شدہ رابطوں اور اُن کےمنظور شدہ رابطوں سے گروپ چیٹ کر سکتے ہیں۔
بنیادی طور پر  میسنجر کڈز استعمال کرنے والے بچے گروپ چیٹ فیچر کے باعث تمام غیر منطورشدہ رابطوں سے چیٹ کر سکتے ہیں۔
فیس بک نے اس مسئلے کےبارے میں خاموشی سے والدین کو اطلاع دی اور پبلک میں اس مسئلے کے بارے میں کسی کو کچھ نہیں بتایا۔
فیس بک نے اپنے نوٹس میں بتایا کہ انہوں نے فی الحال اس فیچر کو غیر فعال کر دیا تھا۔رپورٹس کے مطابق فیس بک نے حالیہ دنوں میں  ہزاروں والدین کو یہ نوٹسز بھیجے ہیں۔
فیس بک میسنجر کڈز ، فیس بک مینسجر  کا وہ  ورژن ہے، جس میں بچے صرف اُن رابطوں سے بات کر سکتے ہیں،جنہیں اُن کے والدین منظور کریں۔

(جاری ہے)

یعنی اس ایپ میں بچے صرف اُن لوگوں سے بات کر سکتے ہیں، جن کی اجازت اُن کےوالدین نے دی ہو۔فیس بک میسنجر کڈز میں یہ خرابی پرمیشنز کی پیچیدگی کی وجہ سے گروپ چیٹ میں آئی تھی۔ یعنی اگر صارف اے   اپنےمنظور شدہ رابطہ صارف بی سے گروپ چیٹ شروع کرتا ہے تو صارف بی، اپنے منظور شدہ رابطے  صارف سی کو بھی چیٹ میں شامل کر سکتا ہے جو صارف اے کا منظور شدہ نہیں ہوگا۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ بگ  کتنے عرصے سے موجود ہے۔ اس ایپ کو چونکہ 13 سال سے کم عمر بچے استعمال کرتے ہیں، اس لیے فیس بک میسنجر کڈز کو  سی او پی پی اے  یعنی چلڈرنز آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ کی پابندی کرنی پڑتی ہے۔ اس بگ کی وجہ سے فیس بک کو فیڈرل ٹریڈ کمیشن سے  بھاری جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-07-23

More Technology Articles