Facebook Messenger launches its first airline bot

Facebook Messenger Launches Its First Airline Bot

فیس بک میسنجر نے پہلا ائیر لائن بوٹ جاری کر دیا

فیس بک میسنجر میں ایک نیا بوٹ شامل کیا گیا ہے۔یہ بوٹ صارفین  کو اُن کی فلائٹ کی معلومات ایک تھریڈ میں دکھا سکتا ہے۔میسنجر ٹیم کے مطابق اس سلسلے میں فیس بک اور کے ایل ایم رائل ڈچ ائیرلائن  کے مابین شراکت داری ہوئی۔ یہ بوٹ بہت سی جگہوں پر کام کر رہا ہےا ور بہت سی جگہوں پر جلد کام شروع کر دے گا۔

(جاری ہے)


اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو ائیر لائن کی ویب سائٹ سے ٹکٹ کی بکنگ کراتے ہوئے میسنجر کے ذریعے معلومات کی وصولی کے آپشن کو منتخب کرنا پڑے گا۔

اس آپشن کو منتخب کرنے کے بعد ائیر لائن بوٹ صارفین کو اُن کے سفر کی تمام معلومات جیسے بورڈنگ پاس، چیک ان انفارمیشن  اور فلائٹ کی تاخیر کے بارے میں بذریعہ نوٹیفیکیشن مطلع کرتا ہے۔صارفین کو ایک سہولت یہ بھی ہے کہ اگر وہ بوٹ سے مطمئن نہ ہوں تو ائیر لائن کے نمائندے سے بھی بات کر سکتے ہیں۔

Facebook Messenger launches its first airline bot
تاریخ اشاعت: 2016-03-31

More Technology Articles