Facebook Messenger now allows higher-res images

Facebook Messenger Now Allows Higher-res Images

فیس بک میسنجر پر اب ہائی ریزولوشن تصاویر بھیجی جا سکیں گی

فیس بک میسنجر نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھیجی جانے والی تصاویر کی ریزولوشن بڑھا رہے ہیں۔ اگر آپ کو اس کا پس منظر معلوم نہیں تو آپ کو بتا دیں کہ میسجنگ ایپس، جیسے فیس بک میسنجر ، ٹیلی گرام اور وٹس ایپ، تصاویر کو وصول کنندہ تک پہنچانے سے پہلے خاص قسم کےکمپریشن استعمال کرتے ہوئے اس کی ریزولوشن کم کر دیتے ہیں، جس سے دوسرے صارف کے پاس تصویر پہنچنے کے بعد اصل رزلٹ میں نہیں ملتی۔


فیس بک میسنجراس وقت 2K یا 2048 x 2048پکسل ریزولوشن کو سپورٹ کرتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نئی اپ ڈیٹ کے بعد میسنجر پر 4096 x 4096پکسل کی تصاویر بھی بھجوائی جا سکیں گی۔
اس وقت زیادہ تر صارفین12 میگا پکسل کیمروں کے سمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں، جو 4000اور4048 پکسل کی تصویر کو سپورٹ کرتے ہیں۔اسی لیے فیس بک، فیس بک میسنجر میں، ہائی ریزولوشن تصاویر یعنی 4K کی سپورٹ متعارف کرا رہا ہے۔یہ اپ ڈیٹ امریکا، کینیڈا، فرانس،آسٹریلیا، برطانیہ، سنگا پور، ہانگ کانگ، جاپان اور جنوبی افریقا کے آئی فون اور اینڈروئیڈ صارفین کے لیےجاری کی جا رہی ہے۔فیس بک جلد ہی اسے دوسرے ممالک میں بھی متعارف کرا دے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-22

More Technology Articles