Facebook Messenger Platform 2 will be your one stop shop

Facebook Messenger Platform 2 Will Be Your One Stop Shop

فیس بک میسنجر پلیٹ فارم 2.0 میں صارفین کام، گیم اور سوشل میڈیا ایک ساتھ استعمال کر سکیں گے

میسنجر ایک چیٹ ایپلی کیشن سے بڑھ کر ہے۔ ہم اسے ویڈیوشیئرنگ کرنے، گیمز کھیلنے اور رئیل ٹائم چیٹنگ کے لیے استعمال کرتے ہی ہیں مگراس کے ساتھ ساتھ اب یہ کمرشل پلیٹ فارم بھی بن گیا ہے۔ صارفین اس میں پے منٹ کر سکتے ہیں اور کاروبار رئیل ٹائم میں سپورٹ فراہم کر سکتے ہیں۔
فیس بک کی ایف 8 کانفرنس میں وی پی آف میسجنگ پراڈکٹس، ڈیوڈ مارکس نے میسنجر پلیٹ فارم 2.0 کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ 65 ملین کاروبار میسنجر کو استعمال کرتے ہیں۔میسنجر پلیٹ فارم 2.0 میں کاروبار کی آسان تلاش پر زور دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد یلو پیجیز کی چیٹ ایپلی کیشن ہے۔
فیس بک میسنجر کوڈز کو بھی بہتر بنا رہا ہے۔فیس بک نے پچھلے سال میسنجر کوڈز کو متعارف کرایا تھا۔ اس کا مقصد ایسے افراد یا کاروباری اداروں سے رابطہ تھا، جو صارف کے فون میں محفوظ نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)


فیس بک نے سمارٹ رپلائیز(Smart Replies ) بارے میں بھی اعلان کیا۔ اس سے کاروباری ادارے خود اپنے ذہین آٹو ریسپانڈر لانچ کر سکیں گے۔ یہ اس وقت کام کریں گے جب سوشل میڈیا ٹیم چھٹی پر ہوگی۔ ان کی مدد سے صارفین کاروبار کے حوالے سے بنیادی معلومات جان سکتے ہیں۔فیس بک کے میسنجر پلیٹ فارم 2.0 میں فیس بک کی ورچوئل اسسٹنٹ ایم میں متعارف کرائی جائے گی۔
فیس بک میسنجر میں گیمز کی ٹیب بھی متعارف کرائے گا ، جہاں صارفین نئی شامل ہونے والی گیمز تلاش کر سکیں گے۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ فیس بک میسنجر کو ون سٹاپ شاپ بنانا چاہتا ہے،جہاں صارفین کی ضرورت کی ہر چیز، جیسے کام، کھیل اور سوشل میڈیا موجود ہو۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-18

More Technology Articles