Facebook Messenger users can now send/receive money through PayPal

Facebook Messenger Users Can Now Send/receive Money Through PayPal

فیس بک میسنجر کے صارفین اب پے پال کے ذریعے رقم بھیج اور وصول کر سکتے ہیں

پے پال نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی خدمات کا دائرہ کار فیس بک کی میسنجر ایپلی کیشن کے ذریعے پیئر ٹو پیئر پے منٹس تک بڑھا رہے ہیں۔
اس فیچر کو ون آن ون چیٹ یا گروپ چیٹ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے رقم بھیجنے کے لیے آپ کو پہلے نیلے پلس آئیکون پر ٹیپ کرنا پڑے گا۔اس کے بعد سبز رنگ کے Payments بٹن کو سلیکٹ کر کے Paypas سلیکٹ کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)


یہ فیچر ابھی صرف امریکا میں منتخب آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اینڈروئیڈ صارفین کے لیے اسے جلد ہی جاری کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ پے پال میسنجر میں کسٹمر سروس بوٹ بھی متعارف کرا رہا ہے ، جس سے آپ میسنجر میں ہی پے منٹ اور اکاؤنٹ کی سپورٹ حاصل کر سکیں گے۔اس کے لیے آپ کو سرچ میں PayPal لکھ کر سرچ کرنا پڑے گا، جس کے بعد بوٹ آپ کی رہنمائی کرےگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-21

More Technology Articles