Facebook new tool looks to replace traditional two factor authentication

Facebook New Tool Looks To Replace Traditional Two Factor Authentication

فیس بک کا نیا ٹول روایتی دوہری تصدیق کے طریقہ کار کو بدل دے گا

فیس بک نے ایک نئے ٹول ڈیلیگیٹڈ ریکوری(Delegated Recovery) کا اعلان کیا ہے۔یہ ٹول 2 Factor Auntentication استعمال کرنے والے ایسے صارفین کے لیے بہت فائدہ مند ہے جنہیں اپنی ڈیوائس کے کھو جانے کی بہت فکر ہوتی ہے۔
دوہری تصدیق کےذریعے لاگ ان کرنے والے صارفین کو ویب سائٹ پر لاگ ہونے کے لیے پاس ورڈ کا دوسرا حصہ ٹیکسٹ میسج کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔ اگر ڈیوائس کھو جائے تو ایسے صارفین کو ذرا مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


Delegated Recovery سے فیس بک کے صارفین ویب سائٹس ، جیسے گٹ ہب، پر انکرپٹڈ ریکوری ٹوکن بنا اسے فیس بک پر محفوظ کر سکتے ہیں۔گٹ ہب کی لاگ ان انفارمیشن کے گم ہونے کی صورت میں صارفین اپنے محفوظ کیے ہوئے ٹوکن کو فیس بک سے گٹ ہب کو بھیج کر اپنی تصدیق کر سکتے ہیں اور اپنے اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ٹوکن چونکہ انکرپٹڈ ہوتا ہے اس لیے فیس بک بھی اس میں موجود معلومات تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔

فیس بک نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ ٹوکن کو مجاز ویب سائٹ کے علاوہ تھرڈ پارٹی ویب سائٹ سے شیئر نہیں کرے گا۔
ابھی اس فیچر کے محدود پیمانے پر تجربات شروع ہو رہے ہیں اور ابھی یہ صرف گٹ ہب کے لیے ہی دستیاب ہے۔یہ ٹول اوپن سورس ہے اور فیس بک نے اسے بگ باؤنٹی پروگرام میں بھی شامل کیا ہے تاکہ ریسرچر اسے ٹسٹ کر کے اس کی خامیوں کی نشاندہی کر سکیں۔اس کے بعد اسے دوسری ویب سائٹ اور پلیٹ فارمز پر روایتی دوہری تصدیق کے متبادل کے طور پر پیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-01

More Technology Articles