Facebook now lets Pages post secret videos

Facebook Now Lets Pages Post Secret Videos

فیس بک پر ویڈیو شیئر کریں خفیہ طور پر

فیس بک نے پیجز کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے پیج ایڈمن اپنے پیج پر اپنی مرضی کے مطابق ویڈیو اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے ایڈمنز اپنے پیج پر خفیہ ویڈیو اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ یوٹیوب کے ان لسٹڈ فنکشن کی طرح ہے جس میں ویڈیو کو مخصوص یو آر ایل کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے۔فیس بک پر اس فیچر کی مدد سے ویڈیو کو پرائیویٹ طور پر اپ لوڈ کر کے ایمبیڈڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔

یعنی وڈیو صرف اس سائٹ پر نظر آئے گی جہاں اسے ایمبیڈڈ کیا گیا ہو۔ فیس بک پر یہ نظر نہیں آئے گی۔
کچھ نئے فیچرزدرج ذیل ہیں
• ایڈمنز ویڈیو دیکھنے والوں پر عمر اور جنس کی پابندی بھی لگا سکتے ہیں( مقام اور زبان پر پابندی کا فیچر تو پہلے سے ہی شامل ہے)
• ویڈیوز کو اپنی مرضی کے تھمب نیل سے کسٹومائز کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


• ویڈیو پر لیبل بھی لگائے جا سکتے ہیں، جیسے انٹرٹینمنٹ اورنیوز وغیرہ
• ایڈمنز ویڈیوز کو براہ راست ویڈیو ٹیب میں بھی پبلش کر سکتے ہیں۔


• تھرڈ پارٹی ایمبیڈڈ کو بلاک کیا جا سکتا ہے۔
فیس بک نے ویڈیو لائبریری کو بھی متعارف کرایا ہے جہاں پیج کے مالکان ویڈیوز کو اپ ڈیٹ اور منظم کر سکتے ہیں۔ کسی ایک ویڈیو یا بہت سی ویڈیوز کی تفصیلات میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
پیج ایڈمن ویڈیو کے میٹا ڈیٹا کو ایڈٹ کر سکتے ہیں،سب ٹائیٹل ڈال سکتے ہیں یا تھمب نیل کو بدل سکتے ہیں۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں چند ہفتوں تک تمام پیج ایڈمنز کے لیے دستیاب ہونگی۔

Facebook now lets Pages post secret videos
تاریخ اشاعت: 2015-07-25

More Technology Articles