Facebook opens 360 livestreaming to everyone

Facebook Opens 360 Livestreaming To Everyone

فیس بک نے تمام صارفین کے لیے 360 لائیو سٹریمنگ کی سہولت متعارف کرا دی

اب آپ اپنی فیس بک نیوز فیڈ میں بہت سی 360 ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔ فیس بک نے تمام صارفین اور پیجیز کےلیے 360 لائیو سٹریمنگ کی سہولت متعارف کرا دی ہے، ایسے تمام صارفین جن کے پاس مناسب 360 کیمرہ موجود ہوگا وہ لائیو سٹریمنگ کر سکیں گے۔
فیس بک نے پچھلے سال کچھ پیجیز کے لیے 360 ویڈیوز کا فیچر متعارف کرایا تھا، جسے اب سب استعمال کر سکتےہیں۔ فیس بک نے 360 براڈ کاسٹ کے لیے spatial audio آڈیو کی سپورٹ بھی متعارف کرائی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے آڈیو سننے والے صارفین کو ایسا لگے گا جیسے وہ خود براڈ کاسٹنگ لوکیشن پر موجود ہیں۔ اس وقت ایسا کوئی کیمرہ نہیں جو spatial audio کو 360 لائیو کےلیے سپورٹ کرے مگر فیس بک کا کہنا ہے کہ ambisonic مائیکروفون اس کے لیے بہتر ہیں۔بہت سے کیمرے ایسے ہیں، جن سے صارفین لائیو سٹریم کے دوران کمنٹس اور ری ایکشن دیکھ سکتے ہیں۔ ان کیمروں میں سام سنگ کا تازہ ترین Samsung Gear 360، Insta360اور Nokia Ozo جیسے پروفیشنل کیمرے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-29

More Technology Articles