Facebook owned WhatsApp reaches 900 million monthly active users

Facebook Owned WhatsApp Reaches 900 Million Monthly Active Users

وٹس ایپ کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 900 ملین سے زیادہ ہو گئی

اپریل میں خبریں سامنے آئیں تھیں کہ وٹس ایپ کے متحرک صارفین کی تعداد 800 ملین سے زیادہ ہو گئی(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اب وٹس ایپ کے بانی جان کوم نے فیس بک پر اعلان کیا ہے کہ وٹس ایپ کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 900 ملین صارفین سے زیادہ ہو چکی ہے۔یعنی وٹس ایپ نے 5 ماہ سے بھی کم عرسے میں 100 ملین نئے صارفین حاصل کر لیے ۔

متحرک صارفین کے معاملے میں وٹس ایپ فیس بک کی طرح ہی ترقی کر رہا ہے۔جون میں فیس بک کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد1.49ارب صارفین تک پہنچ تھی۔کچھ دن پہلے ہی فیس بک نے ایک اہم سنگ میل طے کیا، جب ایک دن میں ایک ارب سے زیادہ لوگوں نے فیس بک استعمال کی (تفصیلات اس صفحے پر)۔اعداد شمار کے مطابق وٹس ایپ اینڈریوڈ سمارٹ فونز پر 1 ارب سے بھی زیادہ بار انسٹال ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

وٹس ایپ کے حوالے سےایک دلچسپ خبر یہ بھی آئی تھی کہ اٹلی میں طلاق کی سب سے بڑی وجہ وٹس ایپ ہی ہے۔وہاں 40 فیصد طلاقیں وٹس ایپ کی وجہ سے ہی ہوتی ہے۔

WhatsApp now has 900 million monthly active users.

Posted by Jan Koum on Thursday, September 3, 2015
تاریخ اشاعت: 2015-09-06

More Technology Articles