Facebook passes one billion mobile only users

Facebook Passes One Billion Mobile Only Users

پہلی بار فیس بک کے ”صرف موبائل “ صارفین کی تعداد ایک ارب سے بڑھ گئی

بلاشبہ فیس بک اس وقت اس زمین کا سب سے بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ فیس بک نے اپنی تیسری سہ ماہی کی مالی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ستمبر میں فیس بک کے یومیہ ”صرف موبائل“ صارفین کی تعداد 1.09 ارب تھی ۔
یہ پہلی دفعہ ہے کہ موبائل استعمال کرنے والے ایک ارب سے زائد صارفین نے فیس بک استعمال کرنا شروع کیا ہے۔تمام پلیٹ فارمز سے ہر روز فیس بک کو استعمال کرنے والوں کی تعداد 1.18 ارب ہے۔

(جاری ہے)

ستمبر 2016 میں فیس بک کے موبائل استعمال کرنے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 1.66ارب تھی اور تمام پلیٹ فارمز پر فیس بک کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 1.79ارب تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ زمین کے 13 فیصد سے زیادہ باشندے ہر روز فیس بک استعمال کرتے ہیں اور اُن میں سے 92 فیصد موبائل سے فیس بک استعمال کرتے ہیں۔
ایک ارب سے زیادہ موبائل صارفین نے فیس بک کی آمدنی میں بھی اچھا خاصا کردار ادا کیا۔ تیسری سہ ماہی میں فیس بک کی اشتہارات سے ہونے والی آمدن کا 84 فیصد موبائل صارفین کا مرہون منت رہا۔ پچھلے سال اسی عرصے میں یہ 78 فیصد تھا۔
اشتہارات کی مد میں فیس بک نے 6.8 ارب ڈالر کمائے جس میں سے 2.38 ارب ڈالر خالص منافع تھا۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-02

More Technology Articles