Facebook premieres its first 360 degree film

Facebook Premieres Its First 360 Degree Film

فیس بک کی پہلی 360 ڈگری فلم

پچھلے ماہ فیس بک نے 30ہزار ڈالر مالیت کا 8K سراؤنڈ 360 کیمرہ متعارف کرایا تھا۔ اب اس کیمرے کی مدد سے فیس بک کی ٹیم نے ایک چھوٹی سی شارٹ فلم Here and Now بنائی ہے۔
 فیس بک کی ٹیم المعروف دی فیکٹری نے نیویارک کے مشہور گرینڈ سنٹرل سٹیشن پر 90 منٹ کے 3 سیشن استعمال کرتے ہوئے یہ 3ڈی 360 فلم بنائی ہے۔

(جاری ہے)


یہ شارٹ فلم موبائل اور ڈیسک ٹاپ  دونوں پر دیکھی جا سکتی ہے، جلد ہی یہ فلم وی آر اکلس ویڈیو ایپ میں بھی دیکھی جا سکے گی۔


فیس بک نے یہ تو نہیں بتایا کہ جس کیمرے سے یہ فلم بنائی گئی ہے اسےعوام کو فروخت کیا جائے گا یا نہیں تاہم فیس بک کا کہناہے کہ اس کے ڈیزائن اور سافٹ وئیر کی معلومات جلد ہی منظر عام پر آ جائیں گی۔امید ہے اس کے بعد لوگ خود ہی  اپنا سراؤنڈ 360 کیمرہ بنا کر ایسی فلمیں بنا سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-19

More Technology Articles