Facebook Reactions are rolling out worldwide

Facebook Reactions Are Rolling Out Worldwide

فیس بک نے ری ایکشنز کو تمام دنیا کے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا

فیس بک ایک ارب سے زیادہ متحرک صارفین کو نت نئی سہولیات متعارف کرانے میں پیش پیش ہے۔ اپنے جذبات کے بہتر اور انٹرایکٹو اظہار کے لیے فیس بک کافی عرصے سے ری ایکشنز نام کے فیچر کے تجربات کر رہاتھا۔ اب فیس بک نے یہ فیچر تمام دنیا کے صارفین کے لیے جاری کر دیا ہے۔
ری ایکشنز اصل میں ایموجیز کا ہی بہتر ورژن ہے۔ری ایکشنز فیچر کی بدولت صارفین اب صرف لائک ہی نہیں کر سکیں گے بلکہ اس سے بڑھ کر اپنے جذبات کا مناسب طور پر اظہار کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


اظہار افسوس، تعزیت یا عیادت کے لیے لائک بٹن کا استعمال کافی عجیب لگتا ہے تاہم ری ایکشنز سے صارفین زیادہ بہتر انداز میں اپنی کیفیات بیان کر سکیں گے۔
ری ایکشن شامل کرنے کے لیے لائک کو پریس کرکے ہولڈ کریں تو ایموجیز اوپر ظاہر ہوجائیں گے، جس میں سے اپنی پسند کے ایموجیز منتخب کر کے پوسٹ کیے جا سکتے ہیں۔اگر آپ براؤزر استعمال کر رہے ہیں تو لائک کے بٹن پر ماؤس گھمائیں اور ری ایکشنز میں سے ایموجیز منتخب کر لیں۔
فیس بک نے یہ فیچر تقریباً ساری دنیا میں متعارف کرا دیا ہے تاہم پاکستان کے صارفین کی اکثریت ابھی بھی اس سے محروم ہے۔امید ہے جلد ہی وہ بھی ری ایکشنز سے اپنا ری ایکشن دکھا سکیں گے۔

Facebook Reactions are rolling out worldwide
تاریخ اشاعت: 2016-02-25

More Technology Articles