Facebook reportedly launching a standalone news app next week

Facebook Reportedly Launching A Standalone News App Next Week

فیس بک کی نیوز ایپلی کیشن اگلے ہفتے لانچ ہوسکتی ہے

فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک اگلے ہفتے اپنی نیوز ایپلی کیشن نوٹیفائی لانچ کر رہا ہے۔اس ایپلی کیشن کے لیے فیس بک کے میڈیا پارٹنرز میں واشنگٹن پوسٹ، سی بی ایس ، ووگ، میش ایبل، سی این این اور دوسرے بہت سے پبلیشرز ہیں۔ایپلی کیشن کے ایک فیچر کی مدد سے صارفین کو اُن کے پسندیدہ موضوعات کی خبر آنے پر الرٹ موصول ہوتا ہے۔نوٹیفائی میں ایپ اور ان ایپ فیچرز کی بدولت نیوز لوڈ ہونے کا ٹائم کافی کم ہوگا یعنی ایپلی کیشن سست کنکشن پر بھی تیزی سے لوڈ ہوگی۔

(جاری ہے)


فیس بک کا ٹریک ریکارڈ یہ بتاتا ہےکہ اُس نے اپنی کئی ایپلی کیشنز سب سے پہلے آئی او ایس پر جاری کیں، اب دیکھنا ہے کہ نوٹیفائی لانچ کرتے ہوئے فیس بک کو اینڈروئیڈ یاد رہتا ہے یا نہیں۔اینڈروئیڈ سے سوتیلے پن کے حوالے سے فیس بک کے برتاؤ میں حالیہ دنوں میں خاصی نرمی آئی ہے۔ چند دن پہلے ہی فیس بک نے ملازمین کو آئی فو ن سے اینڈروئیڈ فون پر منتقل ہونے کا کہا ہے (تفصیلات اس صفحے پر
فیس بک نے گذشتہ سالوں میں بہت سی ایپلی کیشنز جیسے میسنجر، پوک، کیمرہ، رومز، سلنگ شاٹ، گروپس اور پیجیز متعارف کرائی ہیں نوٹیفائی ان میں بہترین اضافہ ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-05

More Technology Articles