Facebook reportedly working on a new app called Threads

Facebook Reportedly Working On A New App Called Threads

فیس بک ”تھریڈز“ نامی ایک نئی ایپلی کیشن پر کام کر رہا ہے

سنیپ چیٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے فیس بک ایک نئی ایپلی کیشن  پر کام کر رہا ہے۔ تھریڈ ز(Threads) نامی اس ایپ سے صارفین اپنے سٹیٹس، لوکیشن اور دوسری معلومات قریبی دوستوں سے شیئر کر سکیں گے۔
یہ ایپ انسٹاگرام کی ساتھی ایپ کے طور پر لانچ کی جائے گا۔ اس ایپ سے صارفین اپنے قریبی انسٹاگرام فرینڈز کے ساتھ معلومات شیئر کر سکیں گے۔فیس بک میں اندورونی طور پر اس ایپ کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔
فیس بک نے ابھی اس ایپ کے حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
اس ایپ کے  سامنے آنے والے فیچرز سے پتا چلتا ہے کہ صارفین  انسٹاگرام  پر قریبی دوستوں کے لیے خودکارشیئرنگ کر سکیں گے۔بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ ایپلی کیشن صارف کی رئیل ٹائم لوکیشن ظاہر نہیں کرے گی۔یہ آپ کو دوستوں کو ایسے ہی ظاہر کرے گی کہ آپ رستے میں ہیں۔

(جاری ہے)

اس ایپلی کیشن کے ایک آپشن سے صارفین سٹیٹس بھی شیئر کر سکیں گے۔

یہ ایپ بنیادی طور پر میسجنگ ایپلی کیشن ہوگی۔ اس میں دوستوں کے پیغامات سنٹرل فیڈ میں نظر آئیں گے۔ گرین ڈاٹس سے پتا چلے گا کہ کونسے دوست اس وقت ایکٹیو ہیں۔
آپ کے قریبی دوست جب بھی انسٹاگرام پر کوئی پوسٹ کریں گے۔ یہ آپ کو تھریڈز پر نظر آئے گی۔ ایپ میں ایک کیمرہ بھی ہوگا، جس سے آپ قریبی دوستوں کے لیے تصاویر اور ویڈیو بھی پوسٹ کر سکیں گے۔
بدقسمتی سے ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فیس بک سے عوام کے لیے کب جاری کرے گا۔ اگر انٹرنل ٹسٹنگ میں ایپلی کیشن مفید ثابت نہ ہوئی تو ہو سکتا ہے کہ فیس بک اسے جاری نہ کرے۔
تاریخ اشاعت: 2019-08-26

More Technology Articles