Facebook starts fact checking photos and videos

Facebook Starts Fact Checking Photos And Videos

فیس بک نے تصاویر اور ویڈیوز کی فیکٹ چیکنگ شروع کر دی

فیس بک نے اپنے شراکت داروں کو خبروں اور مضامین کے بعد تصاویر اور ویڈیوز کی فیکٹ چیکنگ بھی اجازت دے دی ہے۔ اس کے بعد سٹوریز کو بھی ریویو کیا جا رہا ہے۔ فیس بک اب کئی ملین یومیہ جعلی اکاؤنٹس بھی بلاک کر رہا ہے۔ فیس بک نے اس بات کی اطلاع صحافیوں کے ساتھ ایک کانفرنس کال میں دی(بعد میں اس حوالے سے بلاگ پر پوسٹ بھی کی گئی)۔ فیس بک کے چیف سیکورٹی آفیسر ایلکس سٹاموس نے بتایا کہ فیس بک ایسا طریقہ کار وضع کر رہا ہے، جس سے جعلی شناخت، جعلی آڈینس، غلط معلومات کے پھیلاؤ اور اسی طرح کی جعلی سرگرمیوں کا پتا چلایا جا سکے گا۔


فیس بک کے پراڈکٹ منیجر فار سوک انگیجمنٹ سمیدھ چکرابتی نے وضاحت کی کہ فیس بک اب ایسے غیر ملکی پیجیز پر نظر رکھے گا جو شہریوں سے متعلقہ غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلائیں گے۔

(جاری ہے)

ایسی تمام معلومات جو فیس بک کی پالیسی کے خلاف ہوگی، فیس بک کی سیکورٹی ٹیم اسے حذف کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپروچ گمراہ گن میمز‎ کو وائرل ہونے سے روکے گی۔

فیس بک اس ٹول کا تجربہ الاباما کے خصوصی الیکشن میں کر چکا ہے جہاں مقدونیہ کے سپامرز کے ایک گروہ کو شناخت کر کے روکا گیا۔ اس ٹول کو اب اطالوی الیکشن اور اس کے بعد امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں بھی آزمایا جائے گا۔
فیس بک مشین لرننگ کے استعمال سے مواد کو پڑھے بغیر ہی مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں جان کر کئی ملین جعلی اکاؤنٹس کو بند کر رہا ہے۔
فیس بک عام طور پر فیکٹ چیکر کو وہ سٹؤریز بھیجتا ہے، جنہیں صارفین غیر موزوں قرار دیتے ہیں لیکن اٹلی اور میکسیکو میں جہاں الیکشن ہونے والےہیں، وہاں فیکٹ چیکر فیس بک کے سسٹم سے بھی پہلے جعلی خبروں کو پھیلنے سے روک رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-29

More Technology Articles