Facebook starts testing live photo and video filters

Facebook Starts Testing Live Photo And Video Filters

فیس بک نے لائیوفوٹو اور ویڈیو فلٹر کے ٹسٹ شروع کر دئیے

فیس بک نے اپنی موبائل ایپ میں نئے فیچرز کے تجربات شروع کیے ہیں،جن کی مدد سے فوٹوز اور ویڈیوز پر لائیو فلٹرز اپلائی کیے جا سکیں گے۔ اس سے پہلے آپ بہت زیادہ پرجوش ہوجائیں، دو باتیں یاد رکھیں، ایک تو یہ کہ فلٹرز بہت ہی محدود ہیں اور دوسری اہم بات یہ کہ فیچر ابھی صرف کینیڈا میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین اور برازیل میں صرف آئی او ایس صارفین کےلیے متعارف کرایا گیاہے۔

(جاری ہے)


اس دونوں ممالک میں رہنے والے صارفین کو ایپ کھولنے پر اس فیچر کے استعمال کرنے کے حوالے سے نوٹیفیکشن ملتے ہیں، ایک دفعہ سیٹنگ ہونے پر نیوز فیڈ کے اوپر ایک کیمرہ بن جاتا ہے، جس سے صارفین فوری طور پر نئی تصاویر بنا سکتےہیں۔
فیس بک کا کہناہے کہ انسٹا گرام سٹوریز کی طرح نیوز فیڈ کے اوپر کیمرہ رکھنا اور لائیو فلٹر متعارف کرانا نیٹ ورک کو ویڈیو کے لحاظ سے زیادہ کارآمد بنانا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-06

More Technology Articles