Facebook Sued for Intercepting Private Messages

Facebook Sued For Intercepting Private Messages

فیس بک پر ذاتی پیغامات کی نگرانی کرنے پر عدالت میں‌ مقدمہ

فیس بک کے خلاف صارفین کی خفیہ معلومات کی نگرانی اور انکو فروخت کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ عدالت میں داخل کئے گئے اس مقدمے میں کہا گیا ہے کہ فیس بک اپنے صارفین کے پرائیوٹ پیغامات کی نگرانی کرتا ہے، ڈیٹا محفوظ کرتا ہے اور منافع کماتا ہے۔

یہ الزام کیلیفورنیا کے دو افراد نے عدالت میں دائر مقدمے میں لگایا ہے۔

(جاری ہے)

انکا الزام ہے کہ فیس بک پیغامات میں بھیجے گئے ویب لنکس (URL)سکین کرتا ہے، اور انکو اپنے ریکارڈز میں محفوظ کرلیتا ہے ۔

اسکے بعد یہ ڈیٹا مختلف فرموں کو فروخت کرکے منافع کمایا جاتا ہے۔ اس مقدمے میں ایک سوئس تحقیقاتی فرم کی رپورٹ بھی داخل کی گئی ہے جسکے مطابق فیس بک صارفین کے حساس ڈیٹا کی مکمل نگرانی اور فروخت کرتا ہے۔

فیس بک کے ترجمان کے مطابق یہ تمام الزامات غلط ہیں۔ اور کمپنی کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش ہے۔ ہمیں اُمید ہے کہ ہم اس مقدمے کو باآسانی جیت لیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-03

More Technology Articles