Facebook taught its AI to speak math

Facebook Taught Its AI To Speak Math

فیس بک اپنی مصنوعی ذہانت کو ریاضی بولنا سکھا رہا ہے

ریاضی کا مضمون اکثر طلبا کے لیے  دلچسپی سے خالی ہوتا  ہے لیکن فیس بک اسے کسی حد تک بدل سکتا ہے۔ فیس بک  اپنی مصنوعی ذہانت کو  مشکل ترین ریاضی کے مسائل حل کرنا سکھا رہا ہے۔ اصل میں فیس بک نے  اپنے نیورل نیٹ ورک کو  پیچیدہ ریاضیاتی مساواتوں کو ایک زبان  کے طور پر  دیکھنے اور  پھر حل کو مرحلہ وار نیورل نیٹ ورکس کے لیے ترجمہ  کرنا سکھایا ہے۔

دوسرے نیورل نیٹ ورکس کے برعکس فیس بک ریاضیاتی مسائل کو  ریاضی کی بجائے زبان کے  مسئلہ کے طور پر دیکھتا ہے۔ فیس بک نے اس طریقہ کار سے نیورل مشین ٹرانسلیشن سے  اپنی مصنوعی ذہانت کو ریاضی کے مسائل بولنا سکھا دیا ہے، جس کے باعث یہ مصنوعی ذہانت ریاضی کے مسائل بالکل ایسے ہی حل کر سکتی ہے جیسے  الجبرا بیسڈ سسٹمز جیسے  میپل، میتھیمیٹیکا اور میٹ لیب کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس پر کام کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ   انٹیگریشن پرابلمز میں اس  اے آئی کی کامیابی کا تناسب 99.7 فیصد ہے جبکہ فرسٹ اینڈ سکینڈ آرڈر ڈیفرنشل ایکویشن میں یہ تناسب  94 فیصد اور 81.2 فیصد تھا۔ میتھیمیٹیکا کے استعمال سے انٹیگریشن پرابلمز میں  یہ تناسب  84 فیصد اور ڈیفرنشنل ایکویشنز میں یہ 77.2 فیصد اور 61.6 فیصد تھا۔اس کے علاوہ فیس بک کی مصنوعی  ذہانت کو نتائج حاصل کرنے میں صرف آدھا سیکنڈ لگا جبکہ دوسرے سسٹم اس میں کئی منٹ لگاتے ہیں۔
Facebook taught its AI to speak math
تاریخ اشاعت: 2020-01-18

More Technology Articles