Facebook testing a LinkedIn like feature

Facebook Testing A LinkedIn Like Feature

فیس بک لنکڈ ان کی طرح کے فیچر کے تجربات کر رہا ہے

فیس بک آج کل ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے۔ لنکڈ ان جیسے اس فیچر کے سامنے آنے کے بعد صارفین کو ملازمتیں بھی فیس بک پر ہی مل جایا کریں گی۔ اس فیچر کے تحت فیس بک پیج کے ایڈمن ملازمت کے حوالے سے پوسٹ کر کے امیدواروں سے درخواستیں لیں سکیں گے۔

(جاری ہے)


فیس بک کے ترجمان نے رائٹر کو بتایا کہ ہم نے چھوٹے کاروباری پیجیز کے ایڈمنز کو ملازمتوں کے لیے پوسٹیں لگاتے دیکھا ہے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پیج ایڈمنز کی سہولت کے لیے جاب پوسٹنگ کا فیچر متعارف کرایا جائے۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فیس بک کب تک اس فیچر کو لانچ کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-08

More Technology Articles