Facebook testing chat rooms feature for Messenger

Facebook Testing Chat Rooms Feature For Messenger

فیس بک نے میسنجر میں چیٹ روم کے تجربات شروع کر دئیے

فیس بک آسٹریلیا اور کینیڈا میں اپنی چیٹ ایپ میسنجر میں چیٹ روم کے تجربات کر رہاہے۔رومز(Rooms) ایک بلٹ ان بورڈ سٹائل کا فیچر ہے۔ اس کی مدد سے صارفین اپنے دوستوں کے سرکل سے باہر کے لوگوں سے بھی مختلف موضوعات کے لحاظ سے چیٹ کر سکتے ہیں۔
پراڈکٹ منیجر ڈریو موزون کا کہنا ہے کہ نئے فیچر کی وجہ سے آپ اپنی دلچسپی کے لوگوں سے بات چیٹ کر سکیں گے اور اس طرح آپ کے دوست ، جنہیں اس موضوع میں دلچسپی نہیں، تنگ نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)


اگرچہ فیس بک گروپس کا فیچر بھی متعارف کراچکا ہے مگر گروپ چیٹ آپ کے دوستوں تک ہی محدود ہوتی ہے۔اس کے برعکس رومز میں آپ مختلف موضوعات سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں سے بات چیت کر سکتے ہیں۔صارفین چاہیں تو پرائیوٹ روم بھی بنا سکتے ہیں مگر اس میں شامل ہونے والوں کو ایڈمنسٹر سے منظوری لینی پڑے گی۔
ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ فیچر تمام صارفین کے لیے کب لانچ کیا جائے گا تاہم امید ہے کہ آسٹریلیا اور کینیڈا میں تجربات مکمل ہوتے ہی اسے تمام صارفین کے لیے لانچ کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-13

More Technology Articles