Facebook tests new tools to combat fake news

Facebook Tests New Tools To Combat Fake News

جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے فیس بک نیا فیچر ٹسٹ کر رہا ہے

جعلی خبروں سے نپٹنے کے لیے فیس بک ایک نیا فیچر ٹسٹ کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس فیچر سے پیج کے ایڈمنز شیئر کیے جانے والے لنک کی فیچر فوٹو، ہیڈنگ اور ڈسکرپشن تبدیل نہیں کر سکیں گے۔
ایڈٹنگ کی اسی قابلیت کی بنا کر کاروباری ادارے، میڈیا آؤٹ لٹس اور صحافی خبر کو آڈینس کے لیے پرکشش بنا تے ہیں۔ اس فیچر کے بعد پیج ایڈمن بریکنگ نیوز کو سوشل میڈیا پر اپنی مرضی کا رنگ نہیں دے سکیں گے۔

(جاری ہے)


فیس بک کا پچھلے ماہ متعارف کرایا گیا جعلی نیوز رپورٹنگ کا فیچر کچھ زیادہ کامیاب نہیں ہوا۔ جعلی خبروں کے حوالے سے جہاں صارفین نے جعلی خبروں کی رپورٹنگ کی تو بہت سے صارفین نے جعلی خبروں کو اصل سمجھتے ہوئے ان کے شیئر کرنے پر اصرار کیا۔
نیا فیچر رپورٹنگ فیچر کی اسی ناکامی کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ اس فیچر کے سامنے آنے کے بعد معلوم ہوگا کہ یہ جعلی خبروں سے نپٹنے کے لیے کتنا کارآمد ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-04

More Technology Articles