Facebook tests real time comments telling users when a friend is writing

Facebook Tests Real Time Comments Telling Users When A Friend Is Writing

فیس بک رئیل ٹائم کمنٹ

شوشل میڈیا کی بعض چھوٹی خصوصیات بڑے اثرات مرتب کرتی ہیں۔ایسا ہی ایک چھوٹا سا فیچر فیس بک فار آئی او ایس ایپلی کیشن میں ٹسٹ کیا جا ررہا ہے۔ کسی سے چیٹ کرتے ہوئے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارا دوست چیٹ میں پیغام ٹائپ کر رہا ہے، ایسی صورت میں ہم اپنی بات کو تھوڑی دیر کے لیے موخر کر دیتے ہیں کہ پہلے اپنے دوست کی بات سن لیں اس کے بعد اپنی بات کریں گے۔

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک فیچر نیوز فیڈ کمنٹس میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔ فیس بک فار آئی او ایس کے بہت سے صارفین نے بتایا ہے کہ وہ نیوز فیڈ میں رئیل ٹائم کمنٹس کے نوٹیفیکیشن پڑھ رہے ہیں۔ صارفین اگر چیٹ کی طرح کمنٹ میں بھی پہلے دوسروں کے کمنٹ کرنے کا نتظار کرنے لگے تو اُن کا فیس بک پوسٹ بہت زیادہ ٹائم صرف ہو سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-15

More Technology Articles