Facebook tests turning comment reels into message threads

Facebook Tests Turning Comment Reels Into Message Threads

فیس بک پوسٹ کےکمنٹس کو چیٹ ونڈو میں ظاہر کرنےکے تجربات کر رہا ہے

فیس بک کی پوسٹ پر کمنٹس سے بعض دفعہ ایسا لگتا ہے کہ صارفین نے پوسٹ کو چیٹ روم بنا لیا ہے۔ ایک نئے فیچر سے پوسٹ پر سینکڑوں کمنٹس کرنے والوں کے لیےکافی آسانی ہو جائےگی۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ان کی پوسٹ کے کمنٹس ایک چیٹ ونڈو کی صورت میں ظاہر ہورہے ہیں۔
فیس بک نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ صارفین کی ایک چھوٹی سی تعداد کے ساتھ پوسٹ کے کمنٹس چیٹ ونڈوز میں ظاہرکرنے کے تجربات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لوگ نیوز فیڈ میں رہتے ہوئے کسی بھی پوسٹ پر کمنٹس کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں، اسی وجہ سے وہ ایک آپشن کے تجربات کر رہے ہیں۔ اس آپشن سے آپ کی پوسٹ پر جیسے ہی کوئی کمنٹ کرے گا آپ کے پاس ایک نئی ونڈوز کھل جائے گی جس میں آپ کمنٹ کےجوابات بھی دے سکیں گے۔ پوسٹ کے ڈراپ ڈاؤن مینو سے اس آپشن کو غیر فعال بھی کیا جا سکے گا۔بہت زیادہ پوسٹوں پر کمنٹ ہونے کی صورت میں یہ فیچر ایک وقت میں صرف ایک کمنٹ چیٹ ونڈو ظاہر کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-09

More Technology Articles