Facebook truce with Google helps you find info on your phone

Facebook Truce With Google Helps You Find Info On Your Phone

فیس بک اور گوگل کے درمیان معاہدہ

فیس بک اور گوگل کے درمیان ایک نیا معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت اب فیس بک گوگل کو اپنی موبائل ایپلی کیشن کی عوامی معلومات انڈیکس کرنے دے گا۔فیس بک اور گوگل کے درمیان ہوئے معاہدے کے تحت سمارٹ فون پر گوگل سرچ کے نتائج میں فیس بک پبلک پروفائل کی معلومات بھی ظاہر کی جائیں گی۔ ان پر کلک کرنے سے فیس بک ایپلی کیشن میں مطلوبہ معلومات یا صفحہ کھل جائے گا۔

(جاری ہے)

گوگل فیس بک کے پیجیز، گروپس اور ایونتس کو بھی انڈیکس کرے گا۔ تاہم گوگل پرائیویٹ پوسٹس کو انڈیکس نہیں کر سکے گا۔اس کا مطلب ہے کہ فیس بک کی بہت سی معلومات ابھی بھی پرائیویٹ ہی رہیں گی۔ ایسے صارفین جو فیس بک صارفین کو تلاش کرنا چاہتے ہیں انہیں فیس بک کی سرچ سروس استعمال کرنی پڑے گی جسے حال ہی میں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔فیس بک سرچ سروس سے اب صارفین 2ہزار ارب پوسٹوں میں سے مطلوبہ مواد تلاش کر سکتے ہیں(تفصیلات اس صفحے پر)

تاریخ اشاعت: 2015-11-17

More Technology Articles