Facebook will hire 3000 new employees to scan the site for violence and hate

Facebook Will Hire 3000 New Employees To Scan The Site For Violence And Hate

پُر تشدد اور نفرت انگیز مواد ہٹانے کےلیے فیس بک مزید تین ہزار افراد کی خدمات حاصل کرے گا

فیس بک کے لیے اس وقت کے سب سے بڑے مسائل پُر تشدد اور نفرت انگیز مواد کے ساتھ جعلی خبروں کا پھیلاؤ ہے۔
فیس بک پر پُرتشدد اور نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے الگورتھم بھی ہے مگر وہ لائیو سٹریم اور رئیل ٹائم میں زیادہ کارگر نہیں۔ اس کے علاوہ الگورتھم کے استعمال سے فیس بک کو وہ نتائج نہیں مل رہے جو فیس بک چاہتا ہے۔ اسی وجہ سے فیس بک پر پُر تشدد اور نفرت انگیز مواد کو روکنے کے لیے 4500 افراد کام کرتے ہیں مگر لگتا ہے یہ کافی نہیں۔

(جاری ہے)

فیس بک اگلے سال تک مزید 3000 افراد کو پُرتشدد اور نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لیے ہائر کرے گا۔ یہ افراد سوشل میڈیا کو مانیٹر کرتے ہوئے پُرتشدد اور نفرت انگیز مواد کی روک تھام کریں گے۔یہ افراد لائیو ویڈیو اور اپ لوڈ کی جانے والے ویڈیوز پر بھی نظر رکھیں گے۔ فیس بک کے سی ای او اور شریک بانی مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ یہ 7500 افراد فیس بک سے ایسی تمام پوسٹیں ہٹا دیں گے جن کی اجازت فیس بک پر نہیں۔ ان پوسٹوں میں نفرت انگیز مواد اور بچوں کے استحصال پر مبنی پوسٹ شامل ہونگی۔مارک زگر برگ نے مزید کہا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کام کرتے رہیں اور انہیں خودکشی کے رجحان رکھنے والے افراد کے بارے میں بھی بتاتے رہیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-03

More Technology Articles