Facebook will no longer require everyone to use their real name

Facebook Will No Longer Require Everyone To Use Their Real Name

فیس بک اصل نام استعمال کرنے کی پالیسی میں مزید نرمی

سالوں کے احتجاج کے بعد فیس بک نے اپنی پرانی اصل نام استعمال کرنے کی پالیسی میں مزید نرمی کا اعلان کیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت فیس بک صارفین کو شوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے اصل نام استعمال کرنے پڑتے تھے۔ اس سے پہلے بھی فیس بک نے اس پالیسی میں نرمی کرتےہوئے صارفین سےفیس بک نام کی وضاحت کے لیے اضافی آپشن شروع کیے تھے۔

(جاری ہے)


نئی پالیسی کے تحت بھی صارفین کو اپنے اصل نام ہی استعمال کرنا پڑے گے، لیکن اب صارفین کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ فیس بک کو اپنا نام رکھنے کے حالات و واقعات کے بارے میں بتا سکیں ۔


فیس بک کے گلوبل آپریشنز کے وائس پریزنڈنٹ جسٹن اوسوفسکائی نے بتایا کہ فیس بک صارفین کو وہ نام استعمال کرنے ضروری ہیں، جن سے انہیں ان کے گھروالےا ور دوست جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے ٹول متعارف کرانے سے ایک تو اُن افراد کی تعداد کافی کم ہوجائے گی، جن سے نام کی تصدیق مانگی جاتی ہے۔اس کے علاوہ نئے ٹول سے صارفین اپنے نام کی تصدیق بہت آسانی کے ساتھ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیا ٹول مختلف تنظیموں اور افراد کے ساتھ مشاورت سے بنایا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-18

More Technology Articles