Facebook will shut down Moments photo app on February 25th

Facebook Will Shut Down Moments Photo App On February 25th

فیس بک 25 فروری کو مومنٹس فوٹو ایپ کو بند کر دے گا

کیا آپ نے کبھی اپنے سوشل نیٹ ورک کی تصاویر شیئر کرنے کے لیے فیس بک کی مومنٹس ایپ استعمال کی ہے؟ اگر نہیں تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔
اس ایپلی کیشن کے کم استعمال کی وجہ سے فیس بک نے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیس بک اسے 25 فروری کو بند کر دے گا۔

(جاری ہے)

اگر آپ   یہ ایپلی کیشن استعمال کرتے رہے ہیں تو  مئی 2019 سے پہلے یہاں کلک کرکے اپنا ڈیٹا فیس بک البم کی صورت میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔
فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سے مومنٹس میں پیش کی گئی ہر چیز ختم نہیں ہوئی۔ کمپنی اپنی مین ایپلی کیشن میں میموریز کو محفوظ کرنے کے طریقے پیش کرتا رہے گا۔
مومنٹس کے بند ہونے سے فیس بک کی گوگل فوٹوز سے مقابلہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ گوگل نے اپنی فوٹوز ایپلی کیشن میں بہت سے فیچر، جسے تصویروں سے موویز بنانا، متعارف کرائے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-01-24

More Technology Articles