Facebook’s contract workers are looking at your private posts to train AI
فیس بک کے کنٹریکٹ ملازمین صارفین کی پرائیویٹ پوسٹس دیکھتے ہیں
دوسری ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرح فیس بک بھی اپنے پلیٹ فارم پر مواد کی درجہ بندی کے لیے مشین لرننگ اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتا ہے۔ تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ سافٹ وئیر کو مختلف اقسام کے مواد کے بارے میں بتایا جائے۔اس الگورتھم کو بہتر بنانے کے لیے فیس بک کے ملازمین کو نمونے کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنا پڑتا ہے۔ انسان ہی اس ڈیٹا کی درجہ بندی کرتے ہیں اور اسے لیبل لگاتے ہیں۔اس عمل کو ڈیٹا انوٹیشن (data annotation)کہا جا جاتا ہے۔
رائٹر کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے ایک بھارتی فرم WiPro کو آؤٹ سورس کیا ہے۔
(جاری ہے)
وی پرو کے ملازمین فیس بک اور انسٹا گرام کے سٹیٹس اپ ڈیٹس، ویڈیوز، فوٹوز، شیئرڈ لنکس اور سٹوریز کا جائزہ لیتے ہیں۔ درستی کے لیے ہر پوسٹ دو ملازمین دیکھتے ہیں اور ان دو ملازمین کو ہر روز تقریباً 700 آئٹمز کا جائزہ لینا پڑتا ہے۔
فیس بک نے رائٹر کو تصدیق کی ہے کہ وی پرو اُن کے پلیٹ فارمز کے مواد کا جائزہ لے رہا ہے۔ اس مواد میں کچھ دوستوں کے ساتھ شیئر کی گئی پرائیویٹ پوسٹس بھی شامل ہیں۔ اس مواد میں کئی دفعہ صارفین کے نام اور دوسری حساس معلومات بھی ہوتی ہے۔ فیس بک نے بتایا کہ دنیا بھر میں اس کے اس طرح کے 200 پراجیکٹس چل رہے ہیں، جہاں ہزاروں لوگ پوسٹس کو لیبل کرتے ہیں۔
چین میں ایک بہت بڑے آفس میں لوگ سیلف ڈرائیونگ کاروں کی تصویروں کو لیبل کرتے ہیں تاکہ پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کی شناخت کی جا سکے۔ انٹرنیٹ کے بہت سے صارفین کے علم میں لائے بغیر اُن سے یہ کام لیا جاتا ہے۔ گوگل کا کیپچا سسٹم، جس میں صارفین سے چیزوں کی شناخت کا کہا جاتا ہے ، تاکہ اُن کے انسان ہونے کا پتا چلایا جا سکے، یہی کام کرتا ہے۔ ا س ڈیٹا کو مصنوعی ذہانت کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس طرح کا کام کئی مقاصد کےلیے ضروری ہے لیکن مسئلہ تب ہوتا ہے جب پرائیویٹ ڈیٹا پر یہ کام کیا جائے۔ حال ہی میں ہونے والی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ جو ملازمین حساس ڈیٹا پر لیبل لگاتے تھے، انہوں نے ایمزون ایکو ڈیوائسز اور رِنگ سیکورٹی کیمرہ سے حساس معلومات جمع کی ہیں۔جب آپ الیکسا سے بات کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا کہ کہیں کوئی انسان اسے بیٹھ کر سن رہا ہے، لیکن ایسا ہوتا ہے۔
مسئلہ اس وقت زیادہ خراب ہوتا ہے جب اس طرح کا کام کم معیار کی کمپنیوں کو آوٹ سورس کر دیا جائے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ قانونی ہے اور پرائیویسی ٹیم لیبل کیے جانے والے ڈیٹا کی منظوری دیتی ہیں۔فیس بک کا کہنا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ڈیٹا کی پرائیویسی کے لیے آڈٹنگ سسٹم متعارف کرایا ہے۔تاہم کمپنی اب بھی یورپی یونین کے نئے قوانین جی ڈی پی آر کی خلاف ورزی کر رہی ہے، جس میں کمپنیوں پر صارفین کے پرسنل ڈیٹا کے استعمال پر کئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry