Facebook's experimental Stories feature lets users cross-post to Instagram

Facebook's Experimental Stories Feature Lets Users Cross-post To Instagram

فیس بک کا تجرباتی سٹوریز فیچر صارفین کو انسٹاگرام پر کراس پوسٹنگ کی سہولت دیتا ہے

فیس بک نے ایک نئے فیچر کے تجربات شروع کیے ہیں۔ اس فیچر سے صارفین فیس بک پر رہتےہوئے انسٹاگرام پر بھی سٹوریز پوسٹ کر سکیں گے۔ اس کراس پوسٹنگ سٹوریز  فیچر سے صارفین انسٹاگرام پر بھی سٹوریز پوسٹ کر سکیں گے۔سوشل نیٹ ورک نے 2017 میں ایک ٹول پیش کیا تھا، جس سے صارفین انسٹاگرام  سٹوریز کو فیس بک پر پوسٹ کر سکتے تھے۔تاہم اس ٹول سے دوسرے طریقے سے کراس پوسٹنگ نہیں ہو سکتی تھی۔
ایپ ریسرچر جین منچن وونگ  نے  ایک نیا فیچر دریافت کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیچر Share Story to Instagram کا ہے۔ اس فیچر کو پرائیویسی سیٹنگ سے فعال کیا جا سکتا ہے۔اسے فعال کرنے سے Share to Story کا بٹن فعال ہو جاتا ہے۔

فیس بک نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس فیچر کے تجربات کر رہے ہیں تاکہ صارفین اپنے لمحات کو زیادہ آسانی سے شیئر کر سکیں۔فیس بک اور انسٹاگرام کی آڈینس مختلف   طرح کی ہے ۔ اس فیچر سے صارفین اپنی سٹوریز کو دونوں پلیٹ فارمز پر شیئر کر سکیں گے۔


تاریخ اشاعت: 2020-03-13

More Technology Articles