Facebook’s new tool lets gamers plan their own esports tournaments

Facebook’s New Tool Lets Gamers Plan Their Own Esports Tournaments

فیس بک کے نئے ٹول سے گیمر خود اپنا ای سپورٹس ٹورنامنٹ منعقدکر سکیں گے

آج فیس بک گیمنگ نے ٹورنا منٹ (یہاں کلک کریں)  کا ٹول  لانچ کیا ہے۔ اس سے صارفین  ورچوئل گیم ٹورنامنٹ کو تخلیق کر سکیں گے، اس میں شمولیت اختیار کر سکیں گے اور اسے فالو کر سکیں گے۔
یہ  ٹول صارفین کو رجسٹریشن سے سیڈنگ، بریکٹ منیجمنٹ اور سکور انٹری سب سہولیات پیش کرتا ہے۔اس ٹول سے صارفین سنگل ایلیمی نیشن، ڈبل ایلیمی نیشن یا راؤنڈ روبن ٹورنامنٹ کھیل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سب سے اچھی بات یہ ہے کہ  یہ ٹول ہر کسی کے لیے ہے۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ ٹول ٹورنامنٹ آرگنائزر کے لیے ون سٹاپ شاپ کی طرح ہے، جہاں انہیں تمام سہولیات میسر ہونگی۔اس سے مختلف کمیونٹی  آسانی سے ایک دوسرے سے کنکٹ ہو سکیں گی۔اس ٹول سے ٹورنامنٹ کے تخلیق کار اس کی  سٹریمنگ بھی کر سکیں گےا ور اس کے ذریعے چندہ بھی جمع کر سکیں گے۔
فیس بک کا یہ ٹورنامنٹ فیچر ابھی مکمل نہیں۔ کورونا وائرس کی حالیہ وبا کے باعث فیس بک نے اسے کچھ پہلے لانچ کر دیا ہے۔ فیس بک کا ماننا ہے کہ گیمنگ لوگوں کے گھروں میں ٹھہرنے کا اچھا ذریعہ ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-04-08

More Technology Articles