Facebook's to pay $550 million over face recognition misuse

Facebook's To Pay $550 Million Over Face Recognition Misuse

فیس ریکگنیشن کے غلط استعمال کے باعث فیس بک کو 550 ملین ڈالر جرمانہ

فیس بک نے 2011 میں  اپنے فیشنل ریکگنیشن سوفٹ وئیر کا استعمال شروع کیا۔ اس طریقے سے فیس بک نے صارفین کو تصویروں پر ٹیگ کرنا شروع کیا۔ تاہم فیس بک یہ صارفین کی مرضی کے خلاف کر رہا تھا۔اس حوالے سے جلد ہی فیس بک کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ اس کیس کا باقاعدہ آغاز 2015 میں شروع ہوا۔

(جاری ہے)


فیس بک کو  اعتماد تھا کہ اس نے کچھ نہیں کیا، اس کےلیے کمپنی آسانی سےمقدمہ جیت جائے گی تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا۔

اب فیس بک  یہ معاملہ حل کرنے کے لیے  550 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے کو تیار ہے۔فیس بک الینوائے سے تعلق رکھنے والے مدعیان کو بھی ادائیگی کرنے کو تیار ہے۔ فیس بک کے ترجمان کے مطابق کمپنی شیئر ہولڈرز کے مفاد میں  اس پرانے مسئلے کو جلد از جلد حل کرنا چاہتی ہے۔
2011 کے بعد سے فیس بک صارفین کی اجازت سے فیس ریکگنیشن کو استعمال کر رہا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-01-31

More Technology Articles