families might enjoy Google Photos new sharing features

Families Might Enjoy Google Photos New Sharing Features

گوگل فوٹوز کا شیئرنگ کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا

گوگل فوٹو زنے اپنی کلاؤڈ سٹوریج سروس میں چند نئے فیچر شامل کیے ہیں۔ایک نئی شیئرنگ ٹیب میں اب آپ کو مختلف تقاریب کی وہ تصاویر نظر آئیں گے، جو آپ کو دوسرے دوستوں کو بھیجنی چاہیے۔مثال کے طور پر ایپ کسی دعوت میں لی گئی تصاویر کو اُن لوگوں سے شیئر کرنے کی تجویز دے گی، جو اس موقع یا تصاویر میں موجود ہوں۔آپ جن لوگوں کے ساتھ تصاویر شیئر کریں گے، وہ بھی اس کے بعد شیئرڈ البم میں تصاویر شامل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


شیئرڈ لائبریری کے فیچر سے آپ منتخب رابطوں کو اپنی کچھ یا تمام تصاویر تک رسائی دے سکتے ہیں۔اب آپ اپنے دوستوں سے صرف وہ تصاویر بھی شیئر کرسکتےہیں، جن میں صرف وہ نظر آ رہے ہوں۔
ایک بات ذہن میں رہے کہ گوگل فوٹوز میں چہرے کی شناخت کا فیچر بڑا زبردست ہے ، اس کےنتائج تسلی بخش ہیں لیکن یہ فیچر 100 فیصد درست نتائج نہیں دیتا۔ اس لیے ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں شاید چند ایک تصاویر غلط رابطوں سے شیئر ہوجائیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-29

More Technology Articles