Fashion model wears skirt made of Lumia 1520 phones

Fashion Model Wears Skirt Made Of Lumia 1520 Phones

نوکیا کی ٹیکنالوجی سے بھرپور ’’سمارٹ سکرٹ‘‘ کی نمائش!

نوکیا نے ایک ڈیزائنر کے ساتھ مل کر ایک دلچسپ سکرٹ متعارف کروایا۔یہ سکرٹ 35 لومیا 1520 سمارٹ فونز سے بنا تھا۔جسے ہی سکرٹ حرکت کرتا سکرین پر موجود تصویروں کے رنگ بدل جاتے،جو ایک ہی وقت میں خوبصورت جھلملاتا اثر قائم کر رہا تھا۔اس سکرٹ کے ڈیزائنر کی کامیابی لندن فیشن ویک 2014 میں نظر آئے گی جو کہ نوکیا کے لیے لومیا فونز کے ذریعے فیشن کی دنیا میں قدم جمانے کا ایک اچھا چانس ہے۔

نوکیا کی سمارٹ سکرٹ

سکرٹ کی یہ ٹیکنالوجی انتہائی دلچسپ ہے۔

(جاری ہے)

لومیا فونز جی پی ایس کے مدد سے اس طرح لگائے گئے تھے کہ پہننے والے کی حرکت کرنے کے ساتھ یہ جھلملاتے تھے۔
برطانیہ کے ڈیزائنرز جنہوں نے اسے بنایا ہے سکرٹ کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ ایک پہننے کے قابل اور ٹیکنالوجی کاشہکار ہے ۔ اس سکرٹ کو بنانے میں تصویری خاکے، 3 ڈی پرنٹنگ اور پراگرامنگ زبانوں کو استعمال کیاگیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-16

More Technology Articles