FBI issues warning to parents about toys spying on their kids

FBI Issues Warning To Parents About Toys Spying On Their Kids

کھلونے بچوں کی جاسوسی کر سکتے ہیں۔ ایف بی آئی نے والدین کو خبردار کر دیا

ایف بی آئی نے مفاد عامہ میں اعلان کیا ہے کہ والدین سمارٹ کھلونوں سے خبردار رہیں۔ یہ بچوں کی جاسوسی کر سکتےہیں۔ ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ مائیکروفون، جی پی ایس ٹریکنگ اور بلوٹوتھ کے ساتھ کنکٹڈ کھلونے مجرموں کو بچوں اور اُنکے خاندان کے بارے میں حساس معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ یہ شناخت کی چوری یا دیگرانتہائی کاموں کے لیے استعمال ہوسکتےہیں۔


ان معلومات سے بچے کی شناخت کو فراڈ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ حساس ڈیٹا جیسے جی پی ایس لوکیشن کی معلومات ، تصاویر ، ویڈیو اور بچے کی دلچسپی کی معلومات کو متوقع طور پر غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آج کل ہر چیز کے کنکٹڈ ہونے سے اٹیک یا ہیک کے خطرات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔اکثر سمارٹ کھلونوں میں حفاظت کا کوئی ایسا انتظام نہیں کیا جاتا جو دوسری ڈیوائسز میں کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ کھلونے خریدتے ہوئے پرائیویسی کو زیادہ مدنظر نہیں رکھا جاتا، والدین کو چاہیے کہ سمارٹ کھلونے خریدتے ہوئے انٹرنیٹ پر اس حوالے سے تحقیق کر لیا کریں ، کنزیومر رپورٹس میں اس طرح کے کھلونوں کے بارے میں سیکورٹی کے حوالے سے بھی معلومات ہوتی ہیں۔
ایف بی آئی نے تجویز دی ہے کہ والدین کو مصنوعات کے بارے میں سرچ کر کے دیکھنا چاہیے کہ اس میں سیکورٹی رسک ہے یا نہیں۔ایف بی آئی نے والدین کو یہ بھی کہا ہے کہ بچوں کو ڈیوائسز میں تازہ ترین فرم وئیر اور سیکورٹی پیچز کی بھی یقین دہانی کر لیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ والدین بچوں کی سمارٹ کھلونوں کے ساتھ سرگرمیوں کو دیکھتے رہیں۔اس کے علاوہ والدین ایسی ڈیوائسز کو بند رکھیں جو استعمال میں نہ ہوں۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-18

More Technology Articles